(عثمان خان )پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھادی ہے، سرکاری ریگولر حج سکیم اور سپانسرشپ سکیم کے تحت مزید 10روز تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں، کمزور معاشی حالات کے سبب حج درخواستیں کم جمع ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری
ترجمان مذہبی امور کا کہنا کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے ، عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے درخواستوں کی وصول میں 10 دن توسیع کا اعلان کیا گیا ، سپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں ،بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے،عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے حجِ بدل پر پانچ سالہ پابندی ختم کر دی ،گزشتہ 5سال کے دوران حج کرنے والے امسال حج درخواست دینے کے اہل قرار ، اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کر سکیں گی۔