آف سپنر ساجد خان نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جاوید اقبال) ابرار احمد کی جگہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے آف اسپنر ساجد خان نے پرتھ میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
ساجد خان گزشتہ رات کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے تھے، جہاں سے وہ آسٹریلیا پہنچے۔
یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ ویمنز نےپہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی
ذرائع کے مطابق ساجد خان کو ابرار احمد کے بیک اپ کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کیخلاف 4 روزہ میچ کھیلتے ہوئے پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور اب وہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔