پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی عدالت کے جج سعادت بازئی نے سماعت کی، پولیس نے عدالت سے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر میں بڑی کمی، معاشی ماہرین نے سر پکڑ لیے
عدالت نے تفتیشی افسر سےاستفسار کیا کہ کس وجہ سے 14 روزہ ریمانڈ چاہیے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ خدیجہ شاہ پرالزام ہے، واٹس ایپ کےذریعےاشتعال دلوایا، موبائل کافرانزک کروانا ہے.
وکیل خدیجہ شاہ اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے نقطہ اٹھایا کہ 6 ماہ بعد پولیس کوموبائل فون فرانزک کرنےکا خیال آیا ہے، انہوں نے اپنی موکلہ کے 2 ہفتےکےریمانڈ پراعتراض کیا جس پر عدالت نے دلائل سننے کےبعد خدیجہ شاہ کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا۔