(احمد مںصور) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق درابن کے علاقے میں دہشتگردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 23 فوجی جوان شہید،27 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا، مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔