روپے کا ڈالر پرکاری وار ، سٹاک ایکس چینج سے مثبت اشارے مل گئی

Dec 12, 2023 | 21:10:PM
روپے کا ڈالر پرکاری وار ، سٹاک ایکس چینج سے مثبت اشارے مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستان کو  سنبھالا دینے کیلئے حکومت وقت کی جانب سے جاری اقدامات کے نتائج ملنا شروع ہو گئے۔ 

انٹربینک میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر283 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 78 پیسے پر آ گئی ، دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکس چنج میں مثبت اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس 414 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 66 ہزار 426 کی سطح پر بند ہوا، آج مارکیٹ میں 26 ارب روپے مالیت کے 96 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا