دھند، سموگ، خشک سردی یا بارش؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

Dec 12, 2023 | 21:20:PM
دھند، سموگ، خشک سردی یا بارش؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی
کیپشن: دھند، سموگ، خشگ سردی یا بارش؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا،  پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے، مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، ایک اور ٹکٹ ہولڈر نے راہیں جدا کر لیں

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ (صبح ) کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردو نواح میں سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور، رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،  تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔