ن لیگ اور جےیوآئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس, پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) ن لیگ اور جےیوآئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس ن لیگ کے سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، ن لیگ کے احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ مذاکراتی کمیٹی کے ممبران شریک تھے جبکہ جےیو آئی کے حافظ نصیر احرار، مخدوم سید ذکریا، پیر مدثرتونسوی اور راؤ عبدالقیوم شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے ملاقات میں کیا کہا؟ ناصر بٹ کے تہلکہ خیز انکشافات
ملاقات میں ن لیگ اور جےیوآئی کے درمیان پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر اتفاق کے ساتھ ساتھ مذاکراتی کمیٹیوں کا آئندہ چند روز میں دوبارہ نشست کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں سیاسی جماعتیں آئندہ کے اجلاس میں حلقوں کے سطح پر ایڈجسمنٹ سے متعلق فہرستیں مرتب کریں گیں۔