استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، عام انتخابات سے متعلق اہم فیصلے

Dec 12, 2023 | 22:06:PM

(حسن علی) استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی ممبران نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،اجلاس میں اسحاق خاکوانی ، عامر کیانی ، محمود مولوی ، فردوس عاشق اعوان ، عمران اسماعیل، عون چودھری، منزہ حسن، نعمان لنگڑیال،شعیب صدیقی، ظہیر الدین اور مراد راس شامل تھے، سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور شہداء کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے ملاقات میں کیا کہا؟ ناصر بٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی چیئرمین اور صدر کو دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مکمل اختیار دیدیا اور سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ و دیگر انتخابی امور کو جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کا سندھ،کے پی کے اور بلوچستان کے لئے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،  پنجاب کے ہر حلقے و اسلام آبادمیں مشاورت کے لئے ڈویژنل صدور پر خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین کی شرکت و مختلف امور پر اظہار خیال کیا گیا، پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں کے خدشات اور تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے، باہمی مشاورت اور سب کو آن بورڈ کر کے متفقہ فیصلے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں