نواز شریف نے معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج وہ سرخرو ہوئے ہیں: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج وہ سرخرو ہوئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگ کے سئینر رہنما اسحاق ڈار نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج اللہ کی رحمت اور کرم کے ساتھ وہ سرخرو ہوئے ہیں، یہ کیسز فراڈ تھے،سیاسی بنیادوں پر بنے تھے اور اس میں صرف مفروضے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن لائسنس کیسے بنوائیں؟ ایک منٹ کی ویڈیو میں آئی جی پنجاب نے بتا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ٹکٹوں کا کوئی اعلان نہیں ہوا ابھی اگلے 10 دن پارلیمانی بورڈز کے اجلاس جاری رہیں گے، الیکشن ملتوی کرنے کی درخواستیں آئیں ہیں اس پر الیکشن کمیشن نے ہی فیصلہ کرنا ہے، ن لیگ کا ایک ہی موقف ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں اور اسی میں قوم کی بہتری ہے۔
پیپلز پارٹی کی ن لیگ پر سیاسی تیراندازی پر ن لیگ کی خاموشی کی وجہ سے متعلق اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کا اپنا سٹائل ہے لیکن ہم اخلاق کے دائرے میں رہتے ہیں، پیپلز پارٹی والے اس وقت سیاست کر رہے ہیں اور انتخابی سیاست کچھ ایسی ہی ہوتی ہے جس کا ہماری طرف سے کوئی ایسا جواب نہیں ہے۔