بھارتی خاتون کرکٹر نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

Dec 12, 2024 | 09:16:AM
بھارتی خاتون کرکٹر نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سمرتی ماندھانا نے سنچری  سکور کی، یہ سنچری بھارت کو میچ تو نہ جتوا سکی لیکن بھارتی بیٹر نے ریکارڈ بُک میں نام درج کرا لیا۔

سمرتی ماندھانا نے میچ میں 105 رنزسکور کیے، یہ مجموعی طور پر اس سال ون ڈے فارمیٹ میں ان کی چوتھی سنچری تھی جس کی بدولت انہوں نے ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرا لیا،اس سے قبل 7 ویمن کرکٹرز ایک سال میں 3 سنچریاں بنا چکی ہیں۔

سمرتی ماندھانا کی اب ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی سنچریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔