پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کا فیصلہ

Dec 12, 2024 | 09:17:AM
پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم (IFEM) میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا جو پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔ 

اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے استعمال ہوگا، یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگراکو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی جو ای سی سی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،تاہم، پارکو جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی کارگوایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔