شوہر کا قرض اتارنے کیلئے بیوی نے بچہ بیچ دیا

Dec 12, 2024 | 09:47:AM
شوہر کا قرض اتارنے کیلئے بیوی نے بچہ بیچ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ریاست کرناٹک میں شوہر کا قرض واپس کرنے کے لیے بیوی نے نومولود بچہ بیچ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرا کر ویلفیئر ہوم بھیج دیاہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بچہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا، 7 دسمبر کو بچے کی گمشدگی کے 2 دن بعد شوہر نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

 شوہر نے بچے کی گمشدگی میں اہلیہ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا،شوہر نے پولیس کو بتایا کہ میں 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوں، کچھ دن پہلے بیوی نے کہا کہ ہم اپنے نومولود بچے کو کسی بے اولاد جوڑے کو فروخت کر کے قرض کی رقم ادا کر سکتے ہیں،شوہر نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کی اس بات پر میں نے فوراً منع کر دیا اور اس سے کہا کہ اُسے ایسا نہیں سوچنا چاہیے، 5 دسمبر کو گھر واپس آیا تو بچہ نہیں تھا،بیوی سے پوچھنے پر اُس نے کہا کہ بچہ بیمار تھا تو اس لیے رشتے دار کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس بھیجا ہے تا ہم بچے کو واپس نہ لایا گیا۔