محسن نقوی اور پرویز خٹک کی ملاقات،ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کا عزم

Dec 12, 2024 | 10:10:AM
محسن نقوی اور پرویز خٹک کی ملاقات،ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کا عزم
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک سے ملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی،دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والےعناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید پولیس و رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے، عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، دنیا کی کوئی طاقت ترقی نہیں روک سکتی،دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔