خنجراب پاس پہلی بار سردیوں میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

چینی شہر تاشکرگن میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب، روایتی رقص اورآتش بازی کامظاہرہ

Dec 12, 2024 | 10:12:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔

تاجکستان کی سرحد پر واقع چین کے شہر تاشکرگن میں اس موقع پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس دوران دونوں ممالک کی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کیا گیا اورآتش بازی کابھی مظاہرہ کیاگیا،تقریب کے بعد 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی،وفد نے گِلگت بلتستان اور چین کے شمال مغربی علاقوں میں تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ذرائع تلاش کرنے کے لیے چینی حکومت کے حکام اور ٹریول ایجنٹوں سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پٖڑھیں:غزہ میں غیرمشروط اورفوری جنگ بندی،جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور

دونوں ممالک کے مقررین نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کے لیے کھولنے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں سیاحت کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔

گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے سربراہ اقبال حسین کااس موقع پرکہناتھا کہ اگرچہ خنجراب پاس کو 1984 میں سیاحت کے لئے کھول دیا گیا تھا،تاہم موسم سرما کے دوران خراب موسمی حالات کی وجہ سے اسے بند کردیا جاتا تھا اور یہ صرف موسم گرما تک محدود تھا،موسم سرما کی سیاحت سے محظوظ ہونے کے لیے سال بھرسرحد کھولنے کا آغاز ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں:‏مذاکرات اچھی بات مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف

تاشکرگن کے ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ خنجراب پاس کے ذریعے سفر سے علاقے میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں