(جمال الدین)ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ واغواء برائےتاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج و دیگر ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائرکردی گئی۔
ملزمان نے درخواست میں استدعاکی ہے کہ دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے مقدمہ کو سیشن عدالت منتقل کیا جائے،عدالت نے ملزمان کی درخواست پر مزید سماعت 1 بجے تک مؤخر کردی۔
آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب نے گیمنگ کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری سنادی
خلیل الرحمان قمر کے وکیل مدثر چوہدری نے اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیاہے،عدالت نے خلیل الرحمان قمر کے وکیل مدثر چوہدری سے درخواست پر مزید دلائل طلب کرلیےہیں،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔