(24 نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسلامی کیپٹل کانفرنس حکومت کا مالی نظام شریعہ اصولوں پر منتقل کرنے کا عزم ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پیش رفت اچھی ہے، اسلامی کانفرنس کے انعقاد پر ایس ای سی پی، ائیوفی، اسلامک ڈیولپمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسلامی مالیاتی نظام پر منتقلی کے سفر میں سب کو مل کر چلنا ہے، شریعہ اصولوں پر مرتب پروڈکٹ سے صارف کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو سکوک کے ذریعے سود سے پاک قرض مل سکتا ہے، دنیا میں ویلیو فنانشل خدمات کی مانگ بڑھ رہی ہے،محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی ریگولیٹری ماحول فراہم کر رہا ہے، ایس ای سی پی کی توجہ شعبے کی صلاحیت بڑھانے پر بھی ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی چیلنجز درپیش تھے انہیں حل کیا ہے، ہماری معاشی سمت درست ہے۔
اسے بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پر 5 فیصد سود ، قرضہ 10 سال میں واپس ہو گا