قومی ٹیسٹ کرکٹرز کی کل جنوبی افریقہ روانگی

Dec 12, 2024 | 11:57:AM

(24 نیوز)پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے، کوچ جیسن گلیسپی بھی آسٹریلیا سے پروٹیز کے دیس پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی لاہور اور کراچی سے دبئی میں اکٹھے ہوں گے جہاں سے سب جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوں گے، کھلاڑیوں میں شان مسعود، سعود شکیل، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، عامر جمال، حسیب اللّٰہ اور نعمان علی جنوبی افریقہ پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ کونسے بھارتی کرکٹر کو گوگل پر سرچ کیا گیا؟

 ریڈ بال فارمیٹ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی  کی زیر نگرانی قومی ٹیم کا کیمپ جوہانسبرگ میں لگایا جائے گا،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں