غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، شرجیل میمن

Dec 12, 2024 | 12:32:PM
غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے تیار ہیں۔

کراچی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیئروزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ نے ہمیشہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہا ہے۔ چینی سرمایہ کارکراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔ سندھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سب سے موزوں علاقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

انہوں نے کہا کہ گرین انرجی کے حوالے سے سندھ میں بہت سی کمپنیاں کام کررہی ہیں، ہم 200 سال تک تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرسکتے ہیں، کارپوریٹ فارمنگ سے بھی کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ کسان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محدود پانی سے زیادہ زیادہ پیداوار ہو ، چائنیز ٹیکنالوجی اور ہمارے ملک میں موجود مواقع مل کر ترقی کے مواقع پیدا کریں گے۔