سونا پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ، آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 716 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔