تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس:شاہ محمود اور یاسمین راشد کیخلاف فرد جرم عائد
آئندہ سماعت پرگواہ طلب،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی،اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی،یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔