عطاءاللہ تارڑ تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے,اہم ملاقاتیں کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے جہاں وہ استنبول میں ہونےوالی Stratcom Summit 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات استنبول میں قیام کے دوران ترکیہ کے ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فرحتین التون سے ملاقات کریں گے،وفاقی وزیراطلاعات ٹی آر ٹی ورلڈ ہیڈ کوارٹرز اور البیرک میڈیا گروپ کا بھی دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم پردستخط ہوگئے تو مدارس بل پر کیوں نہ ہوئے:مولانا فضل الرحمان
اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ڈی جی انٹرنیشنل براڈ کاسٹ اورسی ای او البیرک میڈیا گروپ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔