تمام اداروں کو اپنے احتساب کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر

Dec 12, 2024 | 18:05:PM
تمام اداروں کو اپنے احتساب کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے احتساب کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکیں.

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  نیشنل چارٹر کی ضرورت ہے جس کے تحت سیاستدان، ججز اور بیوروکریٹس ملک کی ترقی میں اپنے بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے، اور ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

گورنر سلیم حیدر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف اور طاقتور ممالک سے مدد کے لیے جانا ایک شرمندگی کا باعث ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود مختار رہنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے نکالنا چاہیے۔

انہوں نے بیوروکریسی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ بیوروکریسی کو عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑنی چاہیے، گورنر نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان کی بیوروکریسی بہت مضبوط ہے اور اس کی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کرنا ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں؛  مذاکرات کیلئے تیار، اسیران کی رہائی ، 9مئی اور 24 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،عمرایوب خان