پاکستان سٹاک ایکسچینج کا زبردست تیزی کے ساتھ اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا)پاکستان سٹاک ایکسچینج کا زبردست تیزی کے ساتھ اختتام ہوگیا ۔
جمعہ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی رہی جبکہ زبردست تیزی پر ہی کاروبار کا اختتام ہوا،100 انڈیکس 3370 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ۔
100 انڈیکس 1لاکھ 14 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 کی سطح پر پہنچ گیا ،رواں سال 3370 پوائنٹس کا تیسری بار بڑا اضافہ مارکیٹ میں ریکارڈ کیا گی۔
ضرورپڑھیں:’آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی شرائط نہیں لگائیں‘
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا ،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے بڑھ کر 278.23 روپے پر بند ہوا۔