عادل بازئی کی آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ نے آزاد امیدوارعادل بازئی کی آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت آزاد حیثیت میں بحال کی جاتی ہے۔
مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ کی جانب سے جاری کیے گئے پارٹی وابستگی کے حلف نامے کی تصدیق نہیں ہوئی، سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کیلئے تیار، اسیران کی رہائی ، 9مئی اور 24 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،عمرایوب خان