ہیڈ کوچ کا بھی قومی ٹیم کے ساتھ سفر تمام ،مستعفی ہونے کا فیصلہ 

گلیسپی نے ذاتی وجوہات کا کہہ کر بورڈ کو جنوبی افریقہ نہ جانے سے متعلق بتادیا ہے جبکہ وہ جلد استعفیٰ بھی دے دیں گے،ذرائع

Dec 12, 2024 | 18:47:PM

(24 نیوز)ہیڈ کوچ کا بھی قومی ٹیم کے ساتھ سفر تمام ہوگیا،جیسن گلیسپی نےمستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، گیری کرسٹن کے بعد جیسن گلیسپی نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقا جانے سے انکار کردیا ہے وہ اپنے اسسٹنٹ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر نالاں ہیں،گلیسپی نے ذاتی وجوہات کا کہہ کر بورڈ کو جنوبی افریقہ نہ جانے سے متعلق بتادیا ہے جبکہ وہ جلد استعفیٰ بھی دے دیں گے۔

ضرورپڑھیں:ٹیسٹ کوچ کا قومی ٹیم کیساتھ سفر تمام

واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اکتوبر میں مستعفی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کو مستقبل میں ذمے داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وائٹ بال کے عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کے ریڈ بال میں ذمے داریاں جاری رکھنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں