بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، ترقیاتی امور پر مشاورت ،اہم فیصلے

Dec 12, 2024 | 19:18:PM
 بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، ترقیاتی امور پر مشاورت ،اہم فیصلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےملاقات کی ہے جس میں سندھ کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے  کیے گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب اور نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، بلاول بھٹو نے منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر مختلف ترقیاتی امور پر مشاورت بھی کی گئی۔