اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے نامزد 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے

Dec 12, 2024 | 19:21:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے نامزد 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل  ججز کی تقرری کیلئے نامزد 10 امیدواروں کے نام سامنے آ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تقرری کےمعاملہ پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا،21 دسمبر کو طلب جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ججز کے تقرر پر بھی غور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 4 بجے کانفرنس روم میں ہو گا۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 2 امیدوراوں کے نام دیے گئے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  شاہ رخ ارجمند کا نام تجویز کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایڈوکیٹ کاشف علی ملک کا نام تجویز کیا گی۔

اسلام آباد بار کے نمائندے ذوالفقار علی کی جانب سے ایڈوکیٹ سید قمر حسین شاہ سبزواری کا نام تجویز کیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ایڈوکیٹ سلطان مظہر شیر خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

روشن خورشید بروچہ کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو نامزد کیا گیا ہے،سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے 4 نام تجویز کیے گئے،نامزدگیوں میں قمر حسین سبزواری، عمر اسلم خان، دانیال اعجاز اور کاشف علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسائل کا حل بات چیت میں ہی ممکن ہے،سینیٹر عرفان صدیقی