مذاکرات میں کوئی پیشگی شرائط نہیں ہوں گی،بیرسٹر گوہر علی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کا آغاز ہوتا ہے تو ان میں کوئی پیشگی شرائط نہیں ہوں گی، سیاست میں اصولوں کی پختگی اور اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹنا ضروری ہے.
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی نوعیت صرف اس بات پر مرکوز ہو گی کہ کن امور پر بات چیت کی جائے گی, انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مذاکرات کا مقصد مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی پیشگی شرائط کی ضرورت نہیں ہے.
جب صحافی نے خواجہ آصف کے متضاد بیانات کے بارے میں سوال کیا تو بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ سیاست میں اس قسم کی باتیں عام ہوتی ہیں، اور یہ معمول کا حصہ ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی رہنما اپنے موقف کی وضاحت کرتا ہے اور اس میں تبدیلی آنا بھی فطری ہے, اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوبارہ کال دی ہے اور ان شااللہ اب دعا ہوگی کہ حالات بہتر ہوں, اس بیان کے ذریعے انہوں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال میں امید کی ایک کرن ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:مسائل کا حل بات چیت میں ہی ممکن ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا تھا کہ ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے تاہم سب کے ساتھ مزاکرات کرنے کو تیار ہیں،ہمارے مطالبات سامنے ہیں کہ اسیران کی رہائی اور، 9 مئی یا 24 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔