وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا امریکی شہری ہونے کا انکشاف

Feb 12, 2021 | 00:33:AM
 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا امریکی شہری ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات دوہری شہریت کے حامل نکلے۔ گزشتہ برس وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد رﺅف حسن کا اس عہدے پر تقرر کیا گیا تھا۔
تفصیلا ت کے مطا بق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات رئوف حسن کے اثاثوں سے متعلق کابینہ ڈویژن کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق  رئوف حسن امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔ 
کابینہ ڈویڑن کی جاری کردہ دستیاب دستاویز کے مطابق رئوف حسن نے 96 لاکھ 51 ہزار 450 روپے نقدی ، بینک بیلنس 12 لاکھ 50 ہزار 177 روپے ظاہر کیا ہے۔فرنیچر سمیت دیگر ذاتی سامان کی مالیت 50 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے دو معاونین خصوصی تانیہ اور ڈاکٹر ظفر مرزا دوہری شہریت سامنے آنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: