بھارت میں پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلندسطح پر پہنچ گئیں

Feb 12, 2021 | 09:25:AM

(24 نیوز) بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن اضافہ سے ملک بھر میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ہیں،  دہلی کو چھوڑ کر دیگر شہروں میں ڈیزل کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق نئی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز مسلسل تیسرے روز ایک بار پھر اضافہ ہوا۔بھارت کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 25 پیسے مہنگا ہوا اور اسکی قیمت 87.85 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 24 پیسے بڑھ کر سے 94.36 روپے جبکہ کولکتہ میں 24 پیسے بڑھ کر اسکی قیمت 89.16 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔چنائی میں اسکی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا اور پٹرول 90.18 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی مرتبہ پٹرول 94 روپے اور چنائی میں پہلی مرتبہ 90 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔دہلی میں ڈیزل کی قیمت 30 پیسے بڑھ کر 78.03 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ اسکی قیمت ممبئی میں 31 پیسے بڑھ کر 84.94 روپے ، چنئی میں 28 پیسے بڑھ کر 83.18 روپے اور کولکتہ میں 30 پیسے بڑھ کر 81.61 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
بھارت میں ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ انکی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں