لاہور سمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں شدید دھند،موٹروے بند،فلائٹس شیڈول متاثر

Feb 12, 2021 | 09:14:AM
لاہور سمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں شدید دھند،موٹروے بند،فلائٹس شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح سویرے دھند  چھا جانے سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا،لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر   ہوا جبکہ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور،اوکاڑہ،ساہیوال،نارووال،پاکپتن،مظفر گڑھ،شیخوپورہ ،گوجرانوالہ ،سرگودھا ،مانگامنڈی سمیت دیگر علاقوں میں صبح سویرے دھند چھا جانے سے راستے دھندلا گئے۔حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ۔موٹروے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور ایم تھری عبدالحکیم تک بند کردیا گیا۔پنڈی بھٹیاں سے سمندری تک بھی موٹروے ٹریفک کیلئے بند ہوگیا۔ شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ادھر لاہور ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بھی متاثر ہوا۔متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔