(24 نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 امن دشمن ہلاک ہو گئے، جبکہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کا فوری جواب دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے چار امن دشمنوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔