گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے قوم کا بچہ بچہ مقروض ،وزیراعلیٰ

Feb 12, 2021 | 12:18:PM
گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے قوم کا بچہ بچہ مقروض ،وزیراعلیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے،سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ 

وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ نظام میں سرائیت خرابیوں کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں، ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح اور ملک کے مفاد کیلئے فیصلے کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا عوامی ترجیحات اور قومی مفادات کو فراموش کیا گیا۔