اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا، گورنر پنجاب

Feb 12, 2021 | 12:28:PM
اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا،سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی، عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 ء تک صبر کریں۔انہوں نے کہاہے کہ  قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے وزیراعظم عمران خان جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں۔ حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے۔