کوشش ہے اس بار سینٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے: وزیراعظم

Feb 12, 2021 | 13:26:PM

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیسے لگا کر ایوان میں آنےوالےعوام کے فائدے کا کبھی نہیں سوچ سکتے، شفاف انتخابات اورایوان بالامیں اکثریت حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ کوشش ہے اس بار سینٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سینٹ کےٹکٹ دینے کیلئے حتمی امیدواروں کے ناموں پر روشنی ڈالی گئی۔سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی میرٹ پر مشاورت مکمل کی گئی۔وزیراعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سینٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اوپن ووٹ پرانتخابات ہوں، میں چاہتا ہوں ووٹ پرقیمت نہ لگے۔خیال رہے کہ 11مارچ کو52سینیٹرزریٹائرہوجائیں گے۔الیکشن کمیشن نے  سینٹ انتخابات کیلئے3 مارچ کو  پولنگ  کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

مزیدخبریں