حکومت کی درخواست پر پھر بجلی بم گرا دیا گیا،ایک روپے95پیسے یونٹ اضافہ

Feb 12, 2021 | 13:12:PM
حکومت کی درخواست پر پھر بجلی بم گرا دیا گیا،ایک روپے95پیسے یونٹ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوام پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔بجلی کا اوسط ٹیرف 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ  پڑے گا۔

 نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا اور نئی قیمتوں کا اطلاق بھی وفاقی حکومت کے نوٹیفیکشن کے بعد ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہوگا اور فیصلے سے صارفین پر دو سو ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔