چین کی ترقی جوبائیڈن کو ایک آنکھ نہ بھائی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی چینی کی ترقی ایک آنکھ نہ بھائی، سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے اقدامات نہیں کرتا تو چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا۔
دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرنے والے ملک چین نے امریکا کے دل میں دھاک بٹھادی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نےسینیٹرز سے گفتگو میں امریکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ چین ٹرانسپورٹیشن اور ماحولیات سمیت تمام شعبوں کے مسائل اور دیگر چیزوں میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہا ہے لہٰذا اب امریکا کو بھی آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ریل کے شعبے میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے اور اس کے پاس پہلے سے ہی 225 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل ہے۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز اپنے چین ہم منصب سے پہلی مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور اس کے اگلے ہی روز انہوں نے چین سے متعلق ان خدشات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے گفتگو کے دوران چینی صدر نے انسانی حقوق کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے آجانا دونوں کے لیے تباہی ثابت ہوگا۔