سندھ میں  1302 ویکسینیٹر کی بھرتیاں غیر قانونی

Feb 12, 2021 | 15:36:PM
سندھ میں  1302 ویکسینیٹر کی بھرتیاں غیر قانونی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے نومبر 2019ء میں ہونے والی 1 ہزار 302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تمام ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دے دیں۔عدالتِ عالیہ نے ان آسامیوں پر نئے سرے سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ویکسینیٹرز کی بھرتی کے لیے 2018ء میں اشتہار جاری کیا گیا تھا، جس کے سلسلے میں 60 سے کم نمبر حاصل کرنے والوں کو بھی یو سی کی سطح پر بھرتی کیا گیا۔درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں 60 سے زائد نمبر لینے والوں کو بھرتی کیا جانا تھا۔درخواست اختر حسین، قادر بخش اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے  سندھ حکومت ویکسینیٹرز کے لئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔