کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن ، ترک فوج کے3 اہلکار جاں بحق

Feb 12, 2021 | 15:44:PM
 کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن ، ترک فوج کے3 اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترکی کی جانب سے عراق میں کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپ میں ترک فوج کے 3 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی علاقے دوحک میں علیحدگی پسند مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے خلاف ترک فوج نے آپریشن کیا اور اس دوران جوابی فائرنگ میں ترک فوج کے 3  اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ دوحک کا علاقہ ترکی کے کنٹرول میں ہے جو اس سے پہلے کرد جنگجوؤں کے قبضے میں تھا تاہم گزشتہ برس فوج نے شام میں پیش قدمی کرتے ہوئے گھمسان کی جنگ کے بعد ان علاقوں کو واگزار کرالیا تھا۔