چار ہفتوں کا حمل غائب،ڈاکٹر حیران،تفتیش سی آئی ڈی کے سپرد

Feb 12, 2021 | 17:20:PM

(24نیوز)بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، نابالغ کے حمل سے چار ہفتوں کا جنین کہاں غائب ہوگیا ، اس کی جانچ سی آئی ڈی کرے گی۔ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو جانچ کرنے کا حکم دیا ہے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2020 میں ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں رہائشی نابالغ لڑکی کے پیٹ میں درد ہوا تو وہ اپنی ماں کے ساتھ ہسپتال گئی۔ چیک اپ کے دوران لڑکی کے حاملہ ہونے کا پتہ چلا۔ الٹراساونڈ میں حمل میں چار سے آٹھ ہفتوں کا جنین ملا۔ ڈاکٹروں نے لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی۔
جس پرماں نے بیٹی سے پوچھ گچھ کی ، لیکن کچھ پتہ نہیں چلا۔ حالانکہ شک کی بنیاد پر ماں نے ایک نوجوان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مگر جب پولیس نے دوبارہ ہیلتھ سینٹر میں نابالغ کی میڈیکل جانچ کرائی تو جنین نہیں ملا۔ پہلی مرتبہ جانچ کرنے والے ڈاکٹر اس بات سے حیران تھے۔
پولیس کے سامنے بھی نابالغ لڑکی نے لڑکے پر کوئی الزام نہیں لگایا۔ نوجوان کو ضمانت نہیں ملی تو وہ ضمانت کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گیاجس نے نوجوان کو ضمانت منظور کرلی۔ مگر نابالغ لڑکی کے پیٹ سے جنین کہاں غائب ہوگیا۔ پولیس اس بات کا اطمینان بخش جواب نہیں دے پائی۔ چیک اپ کرنے والے ڈاکٹر اپنے حاملہ ہونے کے بیان پر قائم ہیں اس لئے ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو معاملے کی چھان بین کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ 

مزیدخبریں