ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کے بعد رہائی

Feb 12, 2021 | 17:29:PM
 ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کے بعد رہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو وزیرآباد میں انتخابات مہم  کے دوران گرفتار کرنے کے چند لمحوں بعد رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما اور میاں فیملی کے وکیل عطا تارڑ کووزیرآباد میں  گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔لیگی رہنما ضمنی الیکشن کے حوالے سے ڈسکہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود تھے۔پولیس بغیر وارنٹ لیگی رہنما کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔
عطا تارڑ کی گرفتار پر ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا ہے، ان پرکوئی مقدمہ یا کیس نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگی رہنما کو پنجاب حکومت کے ہدایات پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر گرفتار کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان لوگوں نے انتخابی مہم چلانے کو جرم بنا دیا ہے جو جمہوری روایات کے خلاف ہے۔حکومت کے اپنے عہدیدار عثمان ڈار انتخابی مہم چلا رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔