(24نیوز)سینیٹ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے،پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کا نام مسترد کردیا۔
تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہاہے کہ فوادچودھری نے بیان دیا کہ بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا امیدوار فائنل کیا گیاہے، عبد القادر کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے،بابر یوسفزئی کاکہناتھا کہ عبد القادر نے کبھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی، عبد القادر کو پی ٹی آئی کا کوئی رکن یا عہدیدار نہیں جانتا، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما سے مشاورت نہیں کی گئی۔
سینیٹ الیکشن :پی ٹی آئی بلوچستان اختلافات کا شکار، عبدالقادر کا نام مسترد کردیا
Feb 12, 2021 | 18:36:PM