رواں ہفتے مہنگائی کی شرح کیا رہی؟

Feb 12, 2021 | 18:40:PM
رواں ہفتے مہنگائی کی شرح کیا رہی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ایک ہفتے میں مہنگائی 0.81 فیصد مزید بڑھ گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 88 پیسے مہنگا ہوگیا ۔20 کلو آٹے کا تھیلا 970 روپے 18 پیسے کا ہوگیا ۔
 ایک ہفتے میں مرغی 11 روپے 47 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ انڈے فی درجن 6 روپے 80 پیسے مہنگے ہوئے ،گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا ،کیلے فی درجن 3 روپے 93 پیسے مہنگے ہوگئے۔دال چنا ایک روپے 96 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔حالیہ ہفتے دال ماش،دال مونگ،دال مسور،چاول بھی مہنگے ہوئے ۔ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔
 ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ٹماٹر 7 روپے 50 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آلو ایک روپے 47 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے 20 پیسے سستا ہوا ،پیاز 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے،گذشتہ ہفتے لہسن اور گڑ بھی سستا ہوا ،ایک ہفتے میں 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ادارہ شماریات