کشمیر کو متنازع خطہ سمجھتے ہیں، پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکی محکمہ خارجہ

Feb 12, 2021 | 18:46:PM
کشمیر کو متنازع خطہ سمجھتے ہیں، پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکی محکمہ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔امریکا اسے دونوں ممالک کے درمیان متنازع خطہ سمجھتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس نے بھی مقبوضہ وادی کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ا ور امریکہ ابھی بھی جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع خطہ سمجھتا ہے۔ 
واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارتی جموں کشمیر لکھا تھا جس پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد چودھری نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔