اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدان کو کیسے قتل کیا؟ نئی رپورٹ میں بڑے انکشاف

Feb 12, 2021 | 18:55:PM
اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدان کو کیسے قتل کیا؟ نئی رپورٹ میں بڑے انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گزشتہ برس نومبر میں ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد ملوث تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیوئش کرونیکل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ موساد کے ایجنٹوں نے مختلف ٹکڑوں میں اسمگل کی گئی ون ٹون گن کے ذریعے محسن فخر ی زادہ کو قتل کیا۔
انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی اور ایرانی شہریوں پر مشتمل موساد کے تقریبا 20 ایجنٹوں نے تقریبا 8 ماہ نگرانی کے بعد حملہ کرکے محسن فخری زادہ کو قتل کیا۔لندن کے اخبار میں اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس سے قبل ایران کے وزیربرائے انٹیلی جنس نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی مسلح افواج کا ایک ملازم اس قتل میں ملوث تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فخری زادہ 27 نومبر کو اس حملے کے بعد اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد ایران نے اس کا الزام اسرائیل پر عائدکیا تھا۔بدھ کو اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس طرح کے معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے۔