کوشش ہے سینیٹ انتخابات میں ہمارا مشترکہ امیدوار ہو،مولانا فضل الرحمان

Feb 12, 2021 | 19:06:PM

(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارا مشترکہ امیدوار ہو،یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کا کوئی اختلاف نہیں ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی طرح سینٹ میں دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے،عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے رابطے جاری ہیں،جہاں بیلٹ ہوگا وہاں سیکرٹ ہوگا،اوپن بیلٹ نہیں ہوتا، عمران خان اوپن بیلٹ کی بات کرتے ہیں بیلٹ ہمیشہ پوشیدہ ووٹنگ ہوتی ہے،پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ ان پارٹی ہی ان کو ووٹ نہیں دے گی، رشوت دینے، لینے اور ویڈیو بنانے والوں کا تعلق حکومت سے ہے۔
انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں،گرفتاریاں سیاسی میدان کا حصہ ہیں،گرفتار یوں سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی، پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ کوئی ہم سے خرید و فروخت کی بات ہی نہیں کرسکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیالکوٹ ریلی میں جانے کا ارادہ نہیں،لانگ مارچ ایک دن کا نہیں کئی دن ٹھہرنا پڑے گا، ان کاکہناتھا کہ نواز شریف سے ان دنوں کوئی بات نہیں ہوئی ، آصف زرداری سے میٹنگ طے ہوئی ہے، زرداری صاحب کے گھر ان کی بیٹی کو شادی کی مبارک دینے جاو¿ں گا۔

مزیدخبریں