پولیس نے فائرنگ اور پتنگ بازی پر قابو پانے کیلئے مدد مانگ لی

Feb 12, 2021 | 19:23:PM
پولیس نے فائرنگ اور پتنگ بازی پر قابو پانے کیلئے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولیس نے ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر قابو پانے کے لئے علما کرام کی مدد حاصلِ کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی درخواست پر نماز جمعہ کے خطابات میں علما کرام نے شہریوں کو پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے دور رہنے کا درس دیا ۔پولیس کی درخواست پر مساجد میں پتنگ بازی پر پابندی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف اعلانات کروائے گئے۔

ڈی ایس نواں کوٹ کا کہنا ہے کہ مساجد اور علما کرام پولیس کے دست بازوں ہیں۔مساجد اور علما کرام کے تعاون سے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم شروع کی ہے۔