سپیکر ہاﺅس کا خرید و فروخت کے معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپیکر ہائوس کا خریدوفروخت کے معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں، سینٹ میں پیسے لینے والے 2ارکان کو سامنے لانا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا ڈٹ کر بولتے ہیں، ایسے ہی شخص کی سینٹ میں ضرورت ہے۔فیصل واوڈا عمران خان کے کلین مین کے موقف پر پورا اترتے ہیں۔ عبدالقادر تحریک انصاف بلوچستان کے امیدوار ہیں،،، بی اے پی اور ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، ہم نے ٹکٹ نہیں دیا لیکن ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے عبدالقادر کو ٹکٹ دیا ہے۔ خریدوفروخت کرنے والی ویڈیو کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔ پولیس ان ارکان کو چاہے تو گرفتار کرسکتی ہے۔ پیسے لینے والے ارکان نے بیان نہیں، فحش گوئی کی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں ویڈیو تھی، کمیٹی نے ہم سے شیئر نہیں کی، اب جو شہادتیں ہیں اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اسپیکر ہائوس کا خریدوفروخت کے معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اب تک کے حالات کے مطابق سینٹ اوپن بیلٹ سے ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے رولنگ دی تو آرڈیننس کالعدم ہوجائے گا اور خفیہ بیلٹنگ کرنا پڑے گی۔