سینٹ میں اکثریت کے بعد الیکشن ریفارمز کریں گے، غلام سرور خان

Feb 12, 2021 | 21:40:PM

( 24 نیوز)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ شو آف ہینڈ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔سینٹ میں اکثریت کے بعد الیکشن ریفارمز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ووٹ اور ایمان کی سوداگر ،سیاستدانوں کے ریٹ لگانے کے پیچھے ڈکیت گینگ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم را کے ایجنڈے پر کار فرما ہے۔را کا ایجنڈا پاکستان میں عدم استحکام ہے،پی ڈی ایم کا مقصد سینیٹ میں اپنا حصہ لینا ہے۔پی ڈی ایم کے پاس کیا ایجنڈا ہے اور کس کا ایجنڈا ہے ۔انڈیا میں کاشتکاروں کی تحریک کے بدلے مودی نے پی ڈی ایم کی تحریک لانچ کی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج سیاست دان کی وہ عزت نہیں جو پہلے تھی۔ریاست مدینہ میں نبی پاک کے خلاف استعمال ہونے والی زبان کھینچ لیں گے۔

مزیدخبریں