جموں وکشمیر کو متنازعہ علاقہ تصور کرتے ہیں، امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ اس کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ اب بھی جموں وکشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تصور کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں پیش کی کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے محکمے نے ایک ٹویٹ میں جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کا ذکر نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے اس پر تنقید کی گئی تھی۔
گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اپنے بیان کہا تھا کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹ پر ہمیں مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ریفرنس جموں وکشمیر کی متنازع حیثیت سے متضاد ہے جس کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں اور عالمی برادری نے اعتراف کیا۔
ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی سیاسی اور اقتصادی ترقی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ان کی خواہشات سے منسلک ہے۔